آیت‌الله مکارم کے جواب کے بعد؛ شیخ «المنیع» نے مناظرے کے حوالے سے موقف بدل ڈالا

IQNA

آیت‌الله مکارم کے جواب کے بعد؛ شیخ «المنیع» نے مناظرے کے حوالے سے موقف بدل ڈالا

8:26 - June 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501023
بین الاقوامی گروپ: سعودی میڈیا پر مناظرے کی دعوت کی خبریں چلنے کے بعد شیخ ‌«المنیع» نے موقف بدلتے ہوئے کہا کہ علما کونسل نہیں بلکہ مناظرہ کی دعوت انکی ذاتی دعوت تھی !

ایکنا نیوز- روزنامه السبق کے مطابق گذشتہ دنوں سعودی علما کونسل کی جانب سے شیخ عبدالله بن‌سلیمان المنیع نے شیعہ علما کو مناظرے کی دعوت دی تھی اور اسکی خبریں مختلف سعودی میڈیا سے نشر ہوئی تھیں۔

اس مناظرے کے جواب میں شیعہ مرجع حضرت آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی نے فوری رد عمل ظاہر کیا تو اچانک مذکور شیخ نے موقف بدل ڈالا اور کہا کہ دعوت مناظرہ انکی ذاتی سوچ اور انفرادی رائےتھی۔


سعودی شیخ نے کہا تھا کہ سعودی علما کونسل کے علما الاحساء اور قطیف سمیت ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں شیعہ علما سے مناظرے کے لیے تیار ہیں لیکن اچانک اپنےتازہ بیان میں کہا کہ شیعہ کو مناظرے کی دعوت سے علما کا تعلق نہیں اور انکی اپنی رایے تھی۔


انکا کہنا تھا کہ انکی دعوت کا مقصد وحدت پیدا کرانا اور کتاب خدا اور سنت پیغمبر(ص) کے حوالے سے تبادلہ خیال تھا لیکن میڈیا نے اس خبرکو غلط انداز میں پیش کیا

المنیع نے واضح کیا کہ سعودی علما کے حوالے سے مناظرے کی دعوت کی خبر کو میں رد کرتا ہوں۔

آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی کے رد عمل آنے کے بعد اس خبر کو جو تمام میڈیا میں چلائی گئی تھی اب رد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

3508329

آیت‌الله مکارم کے جواب کے بعد؛شیخ «المنیع» نے مناظرے کے حوالے سے موقف بدل ڈالا
نظرات بینندگان
captcha