خفیہ ادارے نے تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

IQNA

خفیہ ادارے نے تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

15:14 - June 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501026
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے تہران میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے شیطانی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
خفیہ ادارے نے تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
ایکنا نیوز-مہر نیوزکے مطابق وزارت انٹیلیجنس نے بیان میں کہا ہے کہ ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبری سے منسوب ایام کے دوران وہابی تکفیری دہشت گرد تہران اور بعض دیگر صوبوں میں بم دھماکوں کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں بڑے پیمانے پر بم تیار کررکھے تھےلیکن امام زمانہ (عج)  کے گمنام سپاہیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس شیطانی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے اور اس سلسلے میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں دھماکہ خيز مواد ، بم اور ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں خفیہ ادارے کی اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ  ملکی اور غیر ملکی سطح پر وسیع کردیا گیا ہے اور مزید اطلاعات سے ایران کے غیور ، بہادر اور روزہ دار مؤمنین کو آئندہ آگاہ کیا جائے گا۔
نظرات بینندگان
captcha