
ایکنا نیوز- ماہ قرآن اور رمضان المبارک کے حوالے سے تین روزہ نمایش میں سو سے زیادہ قرآنی فن پارے شامل تھے جو شہر کے مختلف خطاطوں کی کاوشوں سے لکھے گیے تھے
خانہ فرہنگ ایران کویٹہ میں منعقدہ اس قرآنن فن پاروں کی نمایش کی افتتاحی تقریب میں خانہ فرہنگ کے ڈایریکٹر سید ابوالفضل حسینی کے علاوہ ایرانی قونصل جنرل آغا صادقی اور شہر کے مختلف خطاط حضرات بھی شریک تھے۔
تقریب سے خطاب میں سید ابوالفضل حسینی نے خانہ فرہنگ ایران کی فارسی، خطاطی اور قرآنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس حوالے سے دیگر اداروں اور افراد سے ہر قسم کے تعاون کے لیے آمادگی کا اظھار کیا
تقریب میں بہترین خطاطی پر بعض اہل ہنر کو اسناد اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔

