
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alkafeel.net» کے مطابق فاینل کے لیے «بغداد الرصافة»، «بابل»، «نینوا» اور «المثنی» کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا
مقابلوں کے بعد بغداد اور المثنی کی ٹیمیں فاینل میں پہنچنے کے لیے کامیاب ہوئیں۔
بغداد کی ٹیم میں قاری «أحمد فلحی» قرآت میں، «حسین حمد شلال» حفظ اور «سیدنزار عدنان» تفسیر میں نینوا کی ٹیم کے مقابلے میں کامیاب ہوئے۔
المثنی کی ٹیم میں «حسن الذبحاوی» قرائت، «رسول مهدی» حفظ، اور «فاضل حسن» تفسیر میں اپنے مد مقابل گروپ بابل کے مقابلے میں کامیاب قرار پایے۔
حرم مطهر حضرت عباس(ع) میں جاری یہ دوسرا گروپ قرآنی مقابلہ ہے جو اس سال منعقد کیا جارہا ہے
ہر گروپ میں ایک قاری،ایک حافظ اور ایک مفسر شامل ہے جن سے قرآنی حوالے سے مختلف سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔
مقابلے می عراق کے بارہ صوبوں سے چوبیس ٹیمیں شرکت کررہی تھیں۔