جیبوتی؛ افریقی ممالک کے درمیان قرآنی مقابلہ اختتام پذیر

IQNA

جیبوتی؛ افریقی ممالک کے درمیان قرآنی مقابلہ اختتام پذیر

10:06 - June 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501046
بین الاقوامی گروپ: افریقی ممالک کا ستارواں قرآنی مقابلہ حفظ، ترتیل اور تجوید اختتام کو پہنچ گیا ہے

جیبوتی؛ افریقی ممالک کے درمیان قرآنی مقابلہ اختتام پذیر


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی (اینا) کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کا ستارواں قرآنی مقابلہ حفظ، ترتیل اور تجوید (صدارتی ایوارڈ) ایک ہفتے تک جاری رہا جسمیں دس ممالک سے قرآء اور حفاظ شرکت کررہے تھے۔


مذکورہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ہر سال جیبوتی کی وزارت ثقافت اور ادارہ اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال مختلف ممالک جیسے یوگنڈا، سومالیہ، یمن، سوڈان، ایتوپیا، جزایر کومور، کینیا اور جیبوتی کے نمائندے شریک تھے
مقابلوں میں حفظ قرآن، ترتیل اور تجوید کے شعبے شامل تھے جنمیں کینیا اور سوڈان تینوں شعبوں میں تمام پوزیشنز جیتنے میں کامیاب رہے۔


اختتامی تقریب میں جیبوتی کے وزیر اعظم عبدالقادر کامل محمد نے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت قرآنی حوالے سے تمام امور میں ہر قسم کے تعاون کے لیے آمادہ ہے

وزیر ثقافت مؤمن حسن بری نے بھی جیتنے والوں کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا: حفظ،تجوید اور ترتیل مقابلے جیبوتی کے صدر «اسماعیل عمر غیله (جیله)» کی تجویز پر سال ۱۹۹۹ سے شروع کیا گیا ہے ۔

مشرقی افریقہ کا ملک جیبوتی کی چارلاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے ۔


3509524
نظرات بینندگان
captcha