جوانوں کا روح پروراعتکاف پروگرام کوئٹہ میں ہوگا

IQNA

جوانوں کا روح پروراعتکاف پروگرام کوئٹہ میں ہوگا

9:33 - June 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501049
بین الاقوامی گروپ: منتظرین امام گروپ کے زیراہتمام رمضان المبارک کے موقع پر طلبا اور طالبات کے لیے تین روزہ معنوی پروگرام اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے

جوانوں کا روح پروراعتکاف پروگرام کوئٹہ میں ہوگا


ایکنا نیوز- رمضان المبارک میں جوانوں کو معارف اسلامی اور حالات حاضرہ کے مسائل سے آشنا کرانے کے لیے اجتماعی اعتکاف امسال بھی کوئٹہ کے امام بارگاہ نچاری اور امام بارگاہ قندھاری میں منعقد ہوگا۔ جس میں سینکڑوں نوجوان اور جوان طلبا شریک ہونگے۔


منتظرین امام گروپ کے زیراہتمام ۲۶ سے اٹھائیس رمضان المبارک (2-4 جولائی) تک اعتکاف منعقد ہوگا جس کا مقصد نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق اسلامی تربیت کرنا ہے تاکہ معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں اور اس حوالے سے خصوصی طور پر اسلام شناسی، اخلاق اور دعا و مناجات کی نشستیں ہوں گی.


طلبا کے لیے امام بارگاہ نچاری اور طالبات کے لیے امام بارگاہ قندھاری کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اعتکاف میں شرکت کے لیے سٹار اسپورٹس شاپ نزد مسلم کمرشل بینک علمدار روڑ یا ٹیلی 

فون نمبر 8072725- 0347 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha