مراکش؛ اہل قرآن کو خراج تحسین پیش

IQNA

مراکش؛ اہل قرآن کو خراج تحسین پیش

9:52 - June 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501057
بین الاقوامی گروپ: مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقدہ تقریب میں قرآنی خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی

مراکش؛ اہل قرآن کو خراج تحسین پیش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hespress.com»،کے مطابق قرآنی مقابلہ حفظ، تجوید اور ترتیل قرآن بعنوان «ملک محمد ایوارڈ» کے کامیاب قاریوں کو انعامات دینے کی تقریب منعقد کی گیی۔


رمضان المبارک کےحوالے سے مراکش کی وزارت اوقاف کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کامیاب قرآء کے علاوہ قرآنی خدمات پر دو دانشوروں کو بھی ایوارڈ دیا گیا .
دو اہم دانشوروں میں «شیخ عبدالله سما» اور حافظہ «لعزیزه آیت الطالب» شامل ہیں۔


حفظ اور ترتیل میں مراکش کے ابراهیم البندق اور تجوید میں نمایاں پوزیشن پر محمد الیاس الدیاز کو انعامات دیے گیے۔

تجوید میں مراکش کے عبدالله النهیوی نے مقام اول حاصل کیا ۔

مناسب کوریج پر دو قرآنی چینل اور ایک صحافی کو بھی «محمد ششم» ایوارڈ دیا گیا

مراکش کے نابینا حافظ سعید الصحراوی بھی انعام حاصل کرنے والوں میں شامل ہے۔


3510325
نظرات بینندگان
captcha