عراق؛ رضا کار فورسز میں قرآنی مقابلہ اختتام پذیر

IQNA

عراق؛ رضا کار فورسز میں قرآنی مقابلہ اختتام پذیر

10:00 - June 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501059
بین الاقوامی گروپ: رمضان المبارک کے حوالے سے رضا کار فورسز میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا

عراق؛ رضا کار فورسز میں قرآنی مقابلہ اختتام پذیر


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضا کار فورسز میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں عراق کے مختلف علاقوں سے درجنوں گروپوں اور تنظیموں نے شرکت کیں۔


مقابلے کی اختتامی تقریب میں رضاکار فورسز کے قرآنی امور کے سربراہ «ابو تحسین النجار» مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔ مقابلے میں بصرہ کے قاری «سیدعلی المریانی» مقام اول،واسط شہر کے قاری «براق منیر» دوم اور دیالہ کے قاری «محمد رحیم» نے مقام سوم حاصل کیا۔


مقابلوں کا پہلا مرحلہ دیالہ کے «اشرف چھاونی» دوسرا مرحلہ صوبہ «صلاح‌الدین» کے شہر سامرا اور آخری مرحلہ بغداد میں منعقد ہوا۔


مقابلوں کو چینل «المسار الاولی» سے بر راہ راست نشر کیا گیا ۔

مقابلوں میں استاد «عباس المنشداوی» اور استاد «حامد زیدان» ججز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔


3510263
نظرات بینندگان
captcha