
ایکنا نیوز- «Indian Express»، جمعے کی رات دس بجے چند پارہ شدہ قرآنی اوراق ملنے کے بعد مشتعل افراد ایک اعلی حکومتی شخصیت کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرنے لگے تو پولیس اور مظاہرین میں ناخوشگوارواقعہ پیش آیا۔
پولیس کی شیلنگ کے بعد سینکڑون مظاہرین مشتعل ہوگیے اور اسکے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنمیں دو پولیس افیسران بھی شامل ہیں
جھڑپوں میں کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب شہر میں حالات کشیدہ ہیں اور دو سو پچاس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مگر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے علاوہ توہین قرآن کے جرم میں نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے
واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔