ترک ٹیلی ویژن چینلوں میں ایرانی قاریوں کا قرآنی پروگرام

IQNA

ترک ٹیلی ویژن چینلوں میں ایرانی قاریوں کا قرآنی پروگرام

9:56 - June 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3501068
بین الاقوامی گروپ: ایرانی قاریوں کے گروپ نےترک ٹی وی چینل جم ٹی وی(علوی ترکوں کا چینل) میں پروگرام پیش کیا

ایکنا نیوز- اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلز اور سفیران نور قرآنی گروپ کے نمایندے سیدمحمد علوی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: رمضان المبارک اور شب قدر کی مناسبت سے جم ٹی وی پر ایرانی قاریوں نے برراہ راست پروگرام پیش کیا

انہوں نے کہا : افطار سے پہلے قرآنی پروگرام شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

سیدمحمد علوی نے مزید کہا : حسن قرآت کے علاوہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شان میں فارسی، عربی اور ترکی میں تواشیح پیش کیا گیا جبکہ اس دوران سیرت امام علی پر سوال جواب کا پروگرام بھی منعقد ہوا۔


انکا کہنا ہے کہ سفیران نور قرآنی گروپ نے ۱۲ روزہ دورے پر پانچ ٹی وی چینلوں پر لائیو شو پیش کرنے کے علاوہ درجنوں سنی- شیعہ مساجد میں قرآنی پروگراموں کا اجرا کیا

سفیران نور قرآنی پروگرام میں بهنام رحمانی، سیامک اصلانی، رضا رزم‌جو، بهرام دلیر هفتن، نوجوان قاری ۱۳ ساله علیرضا باقری اور سات سالہ حافظہ محدثه وحیدی شامل ہیں


سیدمحمد علوی کے مطابق اس دورے میں سات سالہ حافظہ محدثه وحیدی کی کارکردگی کو عوام نے ناقابل فراموش قرار دیا۔

ترک ٹیلی ویژن چینلوں میں ایرانی قاریوں کا قرآنی پروگرام

ترک ٹیلی ویژن چینلوں میں ایرانی قاریوں کا قرآنی پروگرام


3510700

نظرات بینندگان
captcha