
ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق شب قدر اور شہادت امام علی کے حوالے سے شیعہ علاقوں کی تمام مجالس کی سیکورٹی مقامی رضا کاروں اور اسکاوٹس کے سپرد کی گیی۔
داعش اور دیگر شدت پسند تکفیری گروہوں کے حملوں کے پیش نظر رضاکاروں کی ڈیوٹی پر عوام نے اطمینان کا اظھار کیا ہے
شیعہ علاقوں میں مجالس عزاکے انعقاد کے
علاوہ سوشل میڈیا پر بھی سعودی عرب میں شیعوں عوام نے امام علی علیہ السلام سے بھر پورعقیدت کا اظھار کیا .
گذشتہ مہینوں میں سعودی عرب میں قطیف کی
مسجد امام علی(ع) پر خودکش حملے میں درجنوں عاشقان اہل بیت شہید ہوگیے تھے۔