الجزائر؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

الجزائر؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

9:53 - June 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3501074
بین الاقوامی گروپ: تیرواں «الجزائرایوارڈ» بین الاقوامی قرآنی مقابلہ چھپن ممالک کی شرکت کے ساتھ شروع ہوچکا ہے

الجزائر؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مصر ۲۴» کے مطابق تیرواں «الجزایرایوارڈ» بین الاقوامی قرآنی مقابلہ حفظ، تجوید اور تفسیر چھپن ممالک کی شرکت کے دارالحکومت «الجزیره» میں شروع ہوچکا ہے۔

ان مقابلوں کے ہمراہ جوانوں کا قومی مقابلہ حفظ بھی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جارہاہے۔

پہلی پوزیشن کے لیے دس لاکھ الجزایری دینار، دوم آٹھ لاکھ اور مقام سوم کے لیے پانچ لاکھ دینار انعام رکھا گیا ہے۔


جوانوں کے مقابلہ حفظ میں پانچ لاکھ، تین لاکھ اور دو لاکھ دینار انعام کا اعلان کیا گیا ہے

قابل ذکر ہے کہ افتتاحی تقریب پہلے ہی منعقد ہوچکی ہے جبکہ مقابلوں میں امسال آٹھ خواتین حافظہ بھی شرکت کررہی ہیں

افتتاحی تقریب سے وزیر اوقاف اور ججز کمیٹی کے سربراہ نے خطاب اور مقابلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظھار کیا۔


3510891
نظرات بینندگان
captcha