
ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «alwsetnews.com»کے مطابق تیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تقریب میں مصری صدر خوصی طور پر شریک ہوئے۔
وزارت اوقاف کی جانب سے منعقدہ تقریب الازھر کمپلیکس کے «نصر» سٹی میں منعقد کی گئی
تھی
تیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے وزارت اوقاف اور امور جوانان کی
وزارت کے تعاون سے «شرم الشیخ» میں منعقد ہوئے تھے۔
اختتامی تقریب میں وزیراعظم شریف اسماعیل، شیخ الازھر؛ احمد الطیب ؛ پاپ دوم تواضروس ، پاپ اسکندریه؛ وزیر اوقاف محمد مختار جمعه، ؛ مفتی شوقی علام، مفتی اعظم مصر؛ علی جمعه، سمیت اہم مذہبی اور علمی شخصیات شریک تھیں۔
غیر عرب جوانوں کے حفظ مقابلے میں «احمد یسری محمد» صوبہ«اسماعیلیه» سے اول جبکہ «عبدالمنعم القصراوی»، «احمد حرکات» اور «محمد مردان» بالترتیب بعد کی پوزیشنیں لینے والوں میں شامل تھے۔
پندرہ پاروں کے حفظ مقابلے میں امریکہ کے«احمد محمد حسن»اول ، برونایی کے «محمد بن حاج علی اکبر»دوم جبکہ مالی کے «تیجانی جابی» سوم پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے ۔
نوجوانوں کے حفظ مقابلے میں مصر کی نوسالہ بچی «آلاء محمد»، اول مصر ہی کے دس سالہ «بلال محمد السید جمعه»،دوم اور انڈونیشاء کے سات سالہ «موسی ابوحنفی» نے مقام سوم حاصل کیا۔
اسپشل افراد کے لیے بھی تین پاروں کا حفظ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔