
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے رمضان المبارک کے موقع پر دیدہ زیب قرآنی فن پاروں کی نمایش منعقد کی گیی
کاغذ اور جلد کے علاوہ قالین پر نقش کیے قرآنی خطاطی کے نمونے عوام کی دلچسپی کا محور بنے رہے جو عثمان طہ خط میں منقوش تھے۔
اسلامی فن خطاطی سے نا آشنا شہریوں نے ایرانی اور اسلامی فن خطاطی کو سراہا
ماہرین کے مطابق اس طرز کی نمایش اس سے پہلے اس علاقے میں منعقد نہیں ہوئی تھی۔
شمالی یورپ کے علاقے میں اس قرآنی نمایش کے انعقاد پر عوام نے خوشی کا اظھار کیا ۔