شوال کا چاند پیدا ہوگیا، غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ تک نظر آئے گا: محکمہ موسمیات

IQNA

شوال کا چاند پیدا ہوگیا، غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ تک نظر آئے گا: محکمہ موسمیات

17:59 - July 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501114
بین الاقوامی گروپ:محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شوال کا چاند پید ا ہوچکا ہے اورغروب آفتاب تک اس کی عمر 27 گھنٹے ہوچکی ہوگی جبکہ اس بار سعودی عرب اور پاکستان میں اکٹھے عید ہونے کے امکانات مزیدبڑھ گئے ہیں۔

ایکناشوال کا چاند پیدا ہوگیا، غروب آفتاب کے بعد 39 منٹ تک نظر آئے گا: محکمہ موسمیات نیوز-ڈیلی پاکستان - محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 29 روزے ہونے کا قوی امکان ہے اور آج چاند نظرآجائے گا۔ شوال کا چاند پیر کی سہہ پہر 3 بج کر 04 منٹ پر پیدا ہوا تھا اور اس کی عمر آج غروب آفتاب تک27 گھنٹے ہوگی جو اس کے منظر عام پر آنے کیلئے کافی عمر ہے اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد  39 منٹ تک روشنیاں بکھیرتا نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کا امکان ہے لیکن گوادر اور پسنی سمیت بلوچستان کے اکثرساحلی علاقوں میں چاند نظرآنے کا امکان ہے
نظرات بینندگان
captcha