
ایکنا نیوز- روس کی مفتی کونسل کے مطابق کونسل کے نائب صدر شیخ روشان عباس اف کی نظارت میں قرآنی اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو جامع مسجد کی ایک عمارت میں کام کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم قرآن کو فروغ دینا ہے
قرآنی اکیڈمی کے رکن احمد عظیماف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکیڈمی کی کوشش ہوگی کہ جوانوں اور تمام دیگر شہریوں کو قرآن سکیھنے میں معاونت فراہم کرے۔
انکا کہنا تھا کہ اس کام میں روسی علما اور دانشوروں کے علاوہ دیگر ممالک کے ماہرین بھی مدد کریں گے
قابل ذکر ہے اس منصوبے پر ۲۶ ستمبر سے عملی طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔