
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Tampa Bay» کے مطابق مسلمان خاتون امینہ خان فلوریڈا میں حجاب نمائش منعقد کررہی ہے۔
امینه خان کے مطابق عام طور پر مسلم فوبیا کے حوالے سے مسلمان خواتین زیادہ شکار بنتی ہیں لہذا اس نمایش کے زریعے مسلمان خواتین کے بارے میں نادرست تصورات مٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
مذکورہ نمایش بیس ستمبر تک «کارلووڈ» ثقافتی مرکز میں جاری رہے گی
امینہ خان کی نمائش میں مغربی ممالک میں مسلمان خواتین کو حجاب کے ساتھ مشکلات اور مسایل کر اجاگر کیا جائے گا۔
امینہ کے مطابق حجاب ایک حفاظت اور پردے کا نام ہے مگر اس کو اب خطرہ بناکر پیش کیا جاتا ہے
نمایش میں اس بات کو واضح کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ حجاب دیگر ادیان میں بھی سنت ہے اور صرف مسلمانوں کے ساتھ حجاب کو منسلک جاننا کم علمی کی وجہ سے ہے۔