شیعہ سٹیلائیٹ چینلوں کو بند کرنے کی وہابی کوشش

IQNA

شیعہ سٹیلائیٹ چینلوں کو بند کرنے کی وہابی کوشش

8:00 - July 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501137
بین الاقوامی گروپ: مصری تبلیغی، شیخ «محمود لطفی عامر» نے شیعہ چینلوں کو بند کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا ہے

شیعہ سٹیلائیٹ چینلوں کو بند کرنے کی سلفی کوشش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق شیخ محمود لطفی عامر نے تمام شیعہ تبلیغات کرنے والے چینلوں کو بند کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا ہے

تیس کے قریب شیعہ چینلوں کو بند کرنے کے لیے فیس بک پر مہم میں کہا جارہا ہے کہ

«شیعہ رافضیوں کے چینلز کو گھروں میں بند کردیا جائے(!)».


مصری تبلیغی شیخ اپنے اس مہم میں شیعہ چینلز کے نام بھی گنوا رہا ہے اور یہ دعوی کررہا ہے کہ ان چینلز میں اصحاب اور رسول اکرم (ص) کی زوجات کی توہین کی جاتی ہے۔


چینلوں میں: «المنار»، «أنوار»، «الأنوار»، «المعارف»، «الزهراء»، «أهل البیت»، «الکوثر»، «فورٹین»، «الإیمان»، «الغدیر»، «الدعاء»، «المهدى»، «العالم»، «الفیحاء»، «الثقلین»، «الأوحد»، «الفرات»، «بلادى»، «العراقیه»، «المسار»، «الفرقان»، «آفاق»، «کربلاء»، «المیادین»، «آیی فیلم»، «طه» اور «هدهد» شامل ہیں۔

مصری شیخ کا کہنا ہے کہ آبروئے رسول الله(ص) اور صحابه کی عزت بچانے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے!

قابل ذکر ہے کہ مصری شیخ کے دعووں کے برعکس اس وقت سینکڑوں چینلوں پر دن رات سلفی – وہابی تبلیغات کا پرچار کیا جارہاہے جس سے پوری دنیا میں شدت پسندی میں اضافہ اور دین اسلام کی بدنامی فطری امر ہے۔

اگرچہ تمام شیعہ چینلز کے پروگراموں کی بھی تائید کرنا شاید درست نہ ہو مگر سلفی چینلوں کے برعکس اکثر چینلوں پر اسلامی امت میں وحدت اور اخوت کا درس اور پیغام عام کیا جاتا ہے۔


3514139

نظرات بینندگان
captcha