
ایکنا نیوز- سماجی رابطے کی بعض ویب سایٹس اور عربی میڈیا جیسے روزنامہ«الخبر» الجزایر اور نیوز ویب سایٹ «الاسلام الیوم» کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں جنکے مطابق اقوام متحدہ کے زیلی ادارہ (UNESCO) نے سند جاری کرکے کہا تھا کہ اسلام دنیا کا پرامن ترین مذہب ہے.
ان خبروں کے مطابق مذکورہ اداروں کے جانب سے مذاہب کے درمیان تقابلی مطالعے اور چھ مہینے کی ریسرچ کے بعد اس بات کا اعلان ہوا تھا کہ اسلام دنیا کا سب سے پرامن مذہب ہے
لیکن نیوز ویب سایٹ «عیون الخلیج» نے گذشتہ روز اپنی خبروں میں کہا ہے کہ یونیسکو نے اس خبر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سند جعلی اور نادرست ہے اور اس پر یونیسکو سربراہ کا دستخط بھی جعل کیا گیا ہے.
یونیسکو میں سعودی نمایندہ «زیاد الدریس» نے اس حوالے سے کہا
: «اتوار کے دن رسمی طور پر اس ادارے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا موقف واضح کرے».
جسپر یونیسکو کے ادارے نے جواب دیا کہ یہ سند جعلی ہے گرچہ اسلام کا مقام اس سے بالاتر ہے کہ اسطرح کی سند سے اسکی حقیقت کو پیش کیا جائے۔
سعودی نمایندے نے «ٹوئیٹر» پر اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سند درست نہیں اور اس حوالے سے یونیسکوکا موقف آیندہ واضح کیا جائے گا.