
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «News Leader» کے مطابق امریکی شہر «اسپرينگفيلڈ» میں اسلامی مرکز کے سامنے قرآن مجید جلانے کے ملزم جاشوا دنیل کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں پانچ سال قید اور پانچ ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنایی گیی۔
۲۴ سالہ مجرم نے دو دیگر افراد کے ہمراہ اسپرینگفیلڈ کے اسلامی مرکز پر حملہ کرکے دیواروں پر توہین آمیز نعرے درج اور مرکز کے سامنے دو جلد قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کیے۔
آدم ڈیویڈ نامی دیگر مجرم کو اس سے پہلے ہی سزا سنائی جاچکی ہے
تیسرے فرد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکی عمرچودہ سال تھی اور اب تک مفرور ہے۔
مذکور مجرموں کے اہل خانہ جلد اسلامی مرکز کے اراکین سے ملاقات اور ان سے معذرت خواہی کریں گے۔