
ایکنا نیوز- کروشیا میں ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر مهدی رضا کا کہنا ہے کہ کروشیا کے زاگرب اسلامی مرکزمیں پہلا بین الاقوامی مقابلہ حفظ اور حسن قرآت منعقد کیا جارہا ہے جسمیں منعقد کیا جارہا ہے جسمیں45 ممالک سے حفاظ اور قرآء شرکت کریں گے
انکا کہنا ہے کہ مقابلوں میں ایران کے احمد ابوالقاسمی کو بطور جج ، ھادی موحد کو قرآت اور رضا نژاد کو حفظ میں شرکت کی دعوت دی گیی ہے.
مهدی رضا کے مطابق کروشیا میں اسلام کے رسمی ہونے کے سو سال پورے ہونے پر تیس جولایی کو قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے اور حکومت بھی مقابلے کے انعقاد پر رضامند ہے
اہل سنت سے تعلق رکھنے والے قاری هادی موحد امین ایران میں منعقدہ مقابلوں میں اعلی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
اور کارکردگی کے بنا پر اس مقابلے میں وہ ایران کی نمایندگی کریں گے۔
نوجوان حافظ رضا نژاد تبریزی کا تعلق اصفھان سے ہے اور انکو بھی ملکی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے پر اس مقابلے میں بیجھوایا جارہا ہے۔