ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الوسط کے مطابق حفظ وتجوید کا پچیسواں قومی مقابلہ " لیبیا ایورارڈ" لیبیا کے شہر زوارہ کے شہید «فرحات حلب» ہال میں وزارت اوقاف اور میونسپل کمیٹی کے تعاون سےشروع کیا گیا ہے۔
مقابلوں کے میڈیا انچارج جوهر الشارف کے مطابق مقابلے پانچ دن تک جاری رہیں گے جنمیں لیبیا کے مختلف شہروں سے ۳۳ مرد حفاظ شرکت کررہے ہیں
الشارف کے مطابق مقابلوں کا مقصد جوان قاریوں کی حوصلہ افزائی، قرآنی تعلیمات کی ترویج اور معاشرے کو گمراہ افکار سے محفوظ رکھنا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ حفظ کل قرآن میں طلبا حصہ لے رہے ہیں اور جمعرات کو مقابلوں کے اختتام پر تقریب منعقد کی جائے گی جسمیں کامیاب حفاظ کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔


