آسٹریلیا؛ مساجد کی تعیمر کی اجازت کے لیے حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے

IQNA

آسٹریلیا؛ مساجد کی تعیمر کی اجازت کے لیے حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے

7:25 - July 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501187
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا کے شہر «کِسناک» میں نیو کاسٹل مسجد کی تعمیر کے لیے مشاورت جاری

آسٹریلیا؛ مساجد کی تعیمر کی اجازت کے لیے حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «MERCURY» کے مطابق «کِسناک» شہر کے علاقے «بیوکنن» میں مسجد کی تعمیر کے لیے میڑوپولیٹن حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

نیوکاسٹل میں اسلامی تنظیم نے ۲۰۰ افراد کے لیے مسجد کی تعمیر کی اجازت مانگی ہے لیکن اس پر مقامی آبادی کے اعتراض کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے باجود مسجد کی تعمیر کی اجازت دی جاسکتی ہے اور اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔


کسناک شہر کے میڑوپولیٹن حکام کے مطابق اب تک اس ادارے کو ۴۴۷ اعتراضات اور ۱۶۳ مسجد کے حامی افراد کے پیغامات موصول ہوچکے ہیں

آسٹریلیا میں اسلام چوتھا بڑا مذہب ہے اور اس ملک میں پانچ لاکھ کے لگ بھگ مسلمان آباد ہیں۔

زیادہ تر آبادی ملبرن، سڈنی اور پرتھ وغیرہ میں موجود ہے۔


3515879

نظرات بینندگان
captcha