چین کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

IQNA

چین کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

12:53 - July 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501188
بین الاقوامی گروپ:چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف ہمیشہ اصولی رہا ہے۔
چین کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار
ایکنا نیوز- شفقنا- چین نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے، وادی میں جاری کشیدگی کا مناسب حل نکالا جائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف ہمیشہ اصولی رہا ہے۔


چین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں کا معقول حل نکالا جائے، چین کو امید ہے کہ فریقین مسئلے کو پر امن طور پر حل کریں گے۔


نظرات بینندگان
captcha