گجرات میں کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا اہم کمانڈر کو گرفتار

IQNA

گجرات میں کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا اہم کمانڈر کو گرفتار

13:05 - July 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501190
بین الاقوامی گروپ:سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم مبین داعش کا اہم کمانڈر ہے جو پنجاب میں لٹریچر اور سی ڈیز کے ذریعے نفرت انگیز درس دیتا تھا، ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
گجرات میں کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا اہم کمانڈر کو گرفتار
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گجرات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم مبین داعش کا اہم کمانڈر ہے جو پنجاب میں لٹریچر اور سی ڈیز کے ذریعے نفرت انگیز درس دیتا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور سی ڈیز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha