بین الاقوامی گروپ: حفظ قرآن «السراج» کا نواں کورس قطر کے فلاحی ادارے«عید» کے تعاون سے مسجد النبی میں منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه الرایه کے مطابق حفظ قرآن «السراج» کا نواں کورس عید فلاحی ادارے کے شعبہ قرآن «عبادالرحمن» کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جو بیس دن تک جاری رہے گا۔
حفظ قرآن اور قرآنی نسخوں کے مطالعاتی دورے کا مقصد نوجوان حفاظ کی حوصلہ افزائی، قرآنی تعلیمات کی ترویج، چھٹیوں سے مناسب استفادہ اور معاشرے کو قرآنی نہج پر استوار کرنا بتایا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک میں اس کورس سے ۱۵۰۰ طلبا حفظ قرآن کے شعبے میں بہرہ مند ہوچکے ہیں ۔