
ایکنا نیوز- روزنامہ اسٹار کے مطابق عیسائی مشینری کی تبلیغی سرگرمی میں شدت آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں عیسائی مبلغین کی آمدو رفت میں چشم گیر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
استنبول کے علاقے «سیلیوری» اس حوالے سے قابل ذکر ہے جہاں مسلمانوں کو عیسائی بنانے پر بڑی تعداد سے مسیحی مبلغین سرگرم عمل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بعض علاقوں میں ان تبلیغات کے زیر اثر اب تک کیی جوان اس دین کو قبول کرچکے ہیں۔
اس حوالے سے ترکی کی مذہبی تنظیمیں بالخصوص دیانت پارٹی عیسائیت کی تبلیغ روکنے کے لیے پوری آمادگی سے کام کررہی ہے تاہم عیسائی مشنری بھی اس ملک کی مسلمان آبادی کو مسیحی بنانے کے لیے شب وروز تندہی سے سرگرم عمل ہے۔
البتہ عیسائی مشینری کی تبلیغ سے مسیحی ہونے والوں میں زیادہ تر ان پڑھ اور کم پڑھے لکھے افراد شامل ہیں۔