بابری مسجد کیس کے سب سے پرانے فریق ہاشم انصاری انتقال کر گئے

IQNA

بابری مسجد کیس کے سب سے پرانے فریق ہاشم انصاری انتقال کر گئے

15:28 - July 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501197
بین الاقوامی گروپ: ہاشم انصاری 1949سے مسلمانوں اور بابری مسجد کے حق میں قانونی جنگ لڑ رہے تھے ۔
بابری مسجد کیس کے سب سے پرانے فریق ہاشم انصاری انتقال کر گئے

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان- بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد کے سب سے پرانے فریق ہاشم انصاری 96 سال کی عمرن میں ایودھیا میں انتقال کر گئے ۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ ہاشم انصاری 1949سے بابری مسجد کے حق میں قانونی جنگ لڑ رہے تھے ۔

ہاشم انصاری لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں زیر علاج تھے اور طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بابری مسجد کے مقدمے کو لڑے گا ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہاشم انصاری سینے اور دل کے عارضے کے باعث پہلے بھی زیر علاج رہ چکے ہیں .

یاد رہے 6 دسمبر1992 کوہندوانتہا پسندوں نے بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔



نظرات بینندگان
captcha