
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی«قاف» کے مطابق حفظ و حسن قرآت برائے خواتین مقابلے قرآنی مرکز «نورالزهرا(س)» کے تعاون سے ۲۹ جولائی کو کربلا کے مقدس شہر میں منعقد کیے جائیں گے۔
مقابلوں میں مکمل حفظ قرآن مجید، بیس پارے اور حسن قرآت کے مقابلے شامل ہیں.
قرآنی مقابلوں میں شرکت کی خواہشمند خواتین قرآنی مرکز نور الزهرا(س) رابطہ کرسکتی ہیں۔
حسن قرآت میں تحقیقی انداز میں مقابلہ ہوگا جسکے مطابق قرآت کے تمام قواعد جسیے
اشباع مد، اداى كامل حق حروف، وقف، وقف جايز، ترك اسكان متحرك و ادغام اور ترك قصر و اختلاس وغیرہ شامل ہیں ۔