
ایکنا نیوز- روزنامه «خیبر» اسلامآباد کے مطابق جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ سعودی کے دوران اس معاہدے پر اتفاق کیا گیا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج سنبھال لے گی۔
معاہدے کے مطابق پاک فوج کا پہلا دستہ جلد سعودی عرب روانہ ہوگا جبکہ دیگر دستے مرحلہ وار بعد میں روانہ ہوں گے۔
پاک فوج کے دستے حرمین شریفین کے بیرونی راستوں اور مقامات پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ اندورنی حصوں میں سعودی اہلکار تعینات رہیں گے.
روزنامه خيبر پاكستان کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب نے سیکورٹی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے اور انکو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں گذشتہ سال کی طرح پھر سے منا واقعہ جیسا حادثہ رونما نہ ہو۔