
ایکنا نیوز- بھارتی شہر دہلی سے شائع ہونے والے هفتهنامه لوکٹانٹرک چوکامبا «Loktantrik Choukhambha» کے ایڈیٹر نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر میں صوتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بھارت کی مداخلت کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور کشمیری حکام کو تمام جماعتوں کی مشاورت سے مسئلے کا حل ڈھونڈنا چاہیے۔
رضا نے کشمیری مسلمانوں پر تشدد کی پالیسی کو رد کرتے ہوئے کہا : اس پالیسی سے اب تک انڈیا امن برقرار نہیں کرسکا لہذا مسئلے کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر کام کرنا ہوگا۔
بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا انحصار یہاں کے مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہے
اور ضرورت ہے کہ پاکستان،بھارت اور اسلامی ممالک کی تنظیم باہمی مشاورت سے کشمیر کے حل کے لیے اقدام کریں۔
کشمیر کو شام سمجھیں
ہفتے نامے کے ایڈیٹر نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک اور او آئی سی کشمیر کو شام کی مانند سمجھیں اور حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اسکے حل کے لیے کام کریں
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ڈیموکریٹک پارٹی اس وقت ایک اہم جماعت کے طور پر صورتحال کے حل کےلیے اقدامات کررہی ہے۔