
ایکنا نیوز- وطن عزیز پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجتی کے لیے ملک بھر میں اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے دھرنا دیا گیا۔
دھرنوں میں خواتین ،بچوں اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
کوئٹہ میں مجلس وحدت کی احتجاجی ریلی مغربی بائی پاس پر نکالی گئی جسمیں معروف علما کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا بھی شریک تھے۔