نائجیریا میں اسکارف پابندی کا خاتمہ

IQNA

نائجیریا میں اسکارف پابندی کا خاتمہ

8:41 - July 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501212
بین الاقوامی گروپ: نائجیریا کے صوبہ لاگوس میں مسلمان طالبات کی حجاب پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

نائجیریا میں اسکارف پابندی کا خاتمہ


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «World Bulletin» کے مطابق دو مسلمان طالبات کی جانب سے اسکارف پابندی پر تجدید نظر کی درخواست پر عدالت نے اسکارف پر پابندی کے قانون کو معطل کردیا ہے جس سے مسلمان طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


عدالت نے تجدید نظر کی درخواست پر حکم صادر کرتے ہوئے مسلمان طالبات پر اسکارف پابندی کو خلاف قانون قرار دیا۔

عدالت کے جسٹس«علی گومل» نے لاگوس صوبے میں ۲۰۱۴ سے لاگو اسکارف پر پابندی کے قانون کو معطل کرنے کا حکم دیا۔


حکومت کی جانب سے اس حکم پر اب تک رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شمالی نایجیریا میں مسلمانوں اور جنوبی علاقوں میں عیسائیوں کے درمیان کشمکش اور ان حالات میں دہشت گرد وہابی تنطیم بوکوحرام کی کارروائیوں کی وجہ سے ملک میں اسکارف کامسئلہ پیدا کیا گیا ہے۔


3516914
نظرات بینندگان
captcha