
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «TBO» کے مطابق آتش زدگی کے پہلے واقعے میں شیعہ اسلامی مرکز «مدینهالعلم» کو نقصان پہنچا جسکے چوبیس گھنٹے کے بعد اس علاقے میں واقعہ شیعہ مسجد کو بھی آگ لگی جسمیں مسجد کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کیی قرآنی نسخے بھی شہید ہوگئے
مقامی حکام بجلی کیبل میں فالٹ کو آگ کی وجہ قرار دیتے ہیں ۔
سال ۲۰۰۷ میں بھی اس مسجد کو ایک نامعلوم شخص نے آگ لگائی تھی اور انعامات کے باوجود اس شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
گرچہ حکام اس کو اتفاقی حادثہ قرار دے رہے ہیں مگر دو شیعہ مرکز میں یکجا آگ لگنے کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔
مسجد حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جارہا ہے اور اسلامی شریعت کے مطابق ہم بغیر دلیل کے کسی پر شک نہیں کرسکتے۔