آرمینیا کی تازہ مسلمان خاتون: میری آرزو ہے کہ آرمینیا کے تمام عیسائیوں کو مذہب شیعہ سے آشنا کراؤں

IQNA

آرمینیا کی تازہ مسلمان خاتون: میری آرزو ہے کہ آرمینیا کے تمام عیسائیوں کو مذہب شیعہ سے آشنا کراؤں

12:47 - July 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501216
بین الاقوامی گروپ:میری آرزو یہ ہے کہ اگر فرصت نصیب ہو تو آرمینیا واپس جاکر مذہب شیعہ کی تبلیغ کروں اس لیے کہ ارمنستان میں اسلام ومذہب شیعہ کی تبلیغ کا امکان نہیں ہے
آرمینیا کی تازہ مسلمان خاتون:  میری آرزو ہے کہ آرمینیا کے تمام عیسائیوں کو مذہب شیعہ سے آشنا کراؤں
ایکنا نیوز- رنا آسریان نے آستان نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں آرمینیا ملک میں پیدا ہوئی ہوں، ارمنستان کے آداب و رسوم کے مطابق ہر شخص اپنا دین و مذہب خود انتخاب و اختیار کرتا ہے ۔میں شادی سے پہلے تک دین اسلام کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتی تھی اور فقط اتنا جانتی تھی کہ اسلام نام کا بھی ایک دین ہے۔
اس نے مزید کہا: میرا شوہر ایران کے شہر تبریز کا آذری ہے ، وہ جس وقت ارمینیا آئے مجھ سے شادی کے لیے رشتہ دیا اور اسی وقت ہنسی مذاق میں مجھ سے کہا کہ کیا تم مسلمان ہونا چاہتی ہو میں انہی دنوں میں اسلام اور مذہب شیعہ سے آشنا ہوئی۔
آسریان نے وضاحت کی: میں پہلی فرصت میں ایران آئی اور پھر اپنی تحقیقات کے مطابق ارادہ کیا کہ اسلام کو قبول کرکے اپنے رسمی دین کے طورپر اسلام کا اعلان کروں گی۔
آسریان نے کہا: میں مسلمان ہونے کے کچھ مہینوں کےبعد اپنے سسر کے ہمراہ مشہد مقدس آئی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں دوبارہ کلمہ شہادتین پڑھا ۔ جس وقت پہلی مرتبہ میری نگاہ حضرت کے گنبد پر پڑی میرے دل کی ایک عجیب سی حالت ہوگئی اور اس وقت میں نے اپنے مسلمان ہونے پر فخر کیا ۔
اس نے کہا:میں اب تک کئی حرم اور امامزادوں کے مقبروں پر زیارت سے مشرف ہوچکی ہوں ، لیکن مشہد جیسا کہیں نہیں ہے اس لیے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں میرے دل کو سکون ملتا ہے اور میں پاک و پاکیزہ ہونے کا احساس کرتی ہوں ۔
اس تازہ مسلمان خاتون نے کہا:میری آرزو یہ ہے کہ اگر فرصت نصیب ہو تو آرمینیا واپس جاکر مذہب شیعہ کی تبلیغ کروں اس لیے کہ ارمنستان میں اسلام ومذہب شیعہ کی تبلیغ کا امکان نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ رنا آسریان گذشتہ سال دین اسلام اور مذہب شیعہ سے مشرف ہوئی اور رسمی طور پر حرم مطہر رضوی میں کلمہ شہادتین اپنی زبان پر جاری کیا اور اپنا نام رعنا رکھا۔
نظرات بینندگان
captcha