صدر اردوغان کا ترکی میں 2000 مدارس اور اداروں کو بند کرنے کا حکم

IQNA

صدر اردوغان کا ترکی میں 2000 مدارس اور اداروں کو بند کرنے کا حکم

12:52 - July 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501217
بین الاقوامی گروپ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے بعد اپنے پہلے حکم میں ترکی میں 2000 مدارس اور نجی اداروں کو بند کرنے کا حکم صادر کردیا ہے ان تمام مدارس اوراداروں کا تعلق وہابی رہنما فتح اللہ گولن سے ہے
صدر اردوغان کا ترکی میں 2000 مدارس اور اداروں کو بند کرنے کا حکم

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے بعد اپنے پہلے حکم میں  ترکی میں 2000 مدارس اور نجی اداروں کو بند کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اردوغان نے اسی طرح  اپنے حکم میں 43 نجی مدارس، 1229 فلاحی اداروں ،19 تجارتی یونینوں، 15 دانشگاہوں اور 35 طبی مراکز کو بند کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ ترک ذرائع کے مطابق یہ تمام مدارس اور ادارے ترک حکومت کے مخالف رہنما فتح اللہ گولن سے وابستہ ہیں ۔ ترکی کے صدر اردوغان، وزير ا‏عظم اور دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  فتح اللہ گولن ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں ۔ ترکی نے گولن کو حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ بعض ذرائع ابلاغ فتح اللہ گولن کو القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن سے بھی زيادہ خطرناک قراردے رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha