شمالی یورپ قرآنی مقابلوں میں ججز کا اعلان

IQNA

شمالی یورپ قرآنی مقابلوں میں ججز کا اعلان

7:05 - July 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501219
بین الاقوامی گروپ: سوئیڈن میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے قرآنی مقابلوں کے چہار ججز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

شمالی یورپ قرآنی مقابلوں میں ججز کا اعلان


ایکنا نیوز- سویڈن میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے ڈائریکٹرحجت‌الاسلام و‌المسلمین محسن حکیم الهی نے(ایکنا) نیوز سے گفتگو میں کہا : ججز ایران، ڈنمارک، جرمنی، سوئیڈن اور هالینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ایران کے معروف قاری سید محمد‌جواد موسوی درچه‌ای اور ڈنمارک کے قاری سیدیحیی حسینی ججز میں شامل ہیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین حکیم الهی نے مزید کہا کہ جرمنی کے قاری حسن صادقی شوره‌دلی، سویڈن کے قاری رحمت‌الله بیات اور ہالینڈ کے علی جواد دیگر ججز کے طورپر مقابلے میں شرکت کریں گے۔


قابل ذکر ہے کہ سویڈن کےشہر اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں ۱۲ اگست سے شمالی یورپ کے قرآنی مقابلے شروع ہورہے ہیں۔

قرآنی مقابلوں میں حسن قرائت، ترتیل، حفظ، اذان اور مفاهیم کے مقابلے شامل ہیں جو ۱۴ اگست تک جاری رہیں گے

مذکورہ مقابلوں کے کامیاب قراء بعد میں ایران میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔


3517219
نظرات بینندگان
captcha