فلسطین؛ قومی قرآت و تجوید قرآنی امتحان کا مقابلہ

IQNA

فلسطین؛ قومی قرآت و تجوید قرآنی امتحان کا مقابلہ

7:16 - July 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501222
بین الاقوامی گروپ: قومی مقابلہ تجوید و حسن قرآت کے امتحانی مقابلے میں تین ہزار طلبا و طالبات شریک تھیں

فلسطین؛ قومی قرآت و تجوید قرآنی امتحان کا مقابلہ


ایکنا نیوز- فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی مذہبی امور کے وزیر«شیخ یوسف ادعیس»، نے اس حوالے سے کہا : بڑی تعداد میں طلبا و طالبات کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ وزارت اوقاف قرآنی تعلیمات کی ترویج میں کسقدر کوشاں ہے

انہوں نے کہا کہ قرآنی نسل کی تربیت کے لیے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآنی مراکز قائم کیے جائے۔

شیخ یوسف ادعیس نے مقابلے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قرآن پر عمل ہی میں دنیا و آخرت کی سعادت موجود ہے۔


وزیر اوقاف نے کہا کہ دین اور شریعت پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم سبکو اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھاکہ فلسطینی قرآنی نمایندے اب تک مختلف بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اعلی کارکردگی دکھا چکے ہیں اور حال ہی میں اردن میں مقابلہ تجوید و حسن قرآت میں ہمارا قاری مقام دوم حاصل کرچکا ہے۔


3517423
نظرات بینندگان
captcha