حضرت امام علی رضا علیہ السلام ٹی وی چینل جلد کام کا آغاز کرے گا

IQNA

حضرت امام علی رضا علیہ السلام ٹی وی چینل جلد کام کا آغاز کرے گا

13:13 - July 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501225
بین الاقوامی گروپ:آستان قدس رضوی کے محترم متولی اور قومی میڈیا کے سربراہ کے درمیان گفتگو میں ان دونوں اداروں کے درمیان تعاون پرموافقت ہوئی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام ٹی وی چینل کی ضرورت پرتاکید کی گئی
حضرت امام علی رضا علیہ السلام ٹی وی چینل جلد کام کا آغاز کرے گا
ایکنا نیوز-آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ،حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی اور ڈاکٹر علی عسکری کے درمیان ملاقات کہ جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے جوار میں منعقد تھی ، ان دونوں بزرگواروں کے درمیان گفتگو کے اہم موضوعات میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام ٹی وی چینل بھی تھا اور طے پایا کہ اس چینل کی بنیاد کے بارےمیں ضروری مسائل پر تحقیق کی جائے۔ 
اس میٹنگ میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنراور شہر مشہد کے میئرو چیرمین وغیرہ بھی موجود تھے کہ جن لوگوں نے اس چینل کے متعلق مطالب و محتوی میں تعاون کرنے کا اعلان کیا۔
آستان قدس رضوی اور قومی میڈیا کے درمیان مشترک اقدامات
اس میٹنگ میں کہ جو تمام صوبوں کے قومی میڈیا کےسربراہ ڈاکٹر دارابی اور صوبہ خراسان رضوی کے میڈیاکے سربراہ جناب نصیر پور آستان قدس رضوی کے میڈیا کےسربراہ جناب توکلی زادہ کے درمیان تھی ،کچھ موضوعات جیسے حرم مطہر رضوی میں میڈیا اور چینل کے افتتاح سے پہلے ضرورت کی چیزوں کا مہیا کرنا ، مشکلات کو برطرف کرنا اور پھر اہداف کےپیش نظر اس کا اثر وغیرہ کے متعلق گفتگورہی ۔
اسی طرح قرآنی چینل کے پروگراموں کے لیے مواقع فراہم کرنا اس کے لیے مطالب تہیہ کرنا اور پھر اس کے مطالب کو دوسرے چینلوں کے ذریعہ نشر کرنا وغیرہ موضوع بحث رہا اور اسی طرح مشترک طور پر مذہبی فلمیں بنانا اور حرم مطہر رضوی کے صحنوں ، ہالوں میں کیمرے لگانا کہ جس کے ذریعہ براہ راست حرم کے پروگراموں کو دنیا کے لیے نشر کیا جاسکے خصوصا عشرہ کرامت میں یہ تمام پروگرام کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔
قومی میڈیا کے سربراہ نے میڈیا کی ترقی کی طرف بھی اشارہ کیا اور آستان قدس رضوی کے میڈیا کے سربراہ سے تبادلہ خیال کیا اور حرم مطہر رضوی کے خصوصا رمضان المبارک کے پروگراموں کی کافی تعریف کی۔
ڈاکٹر علی عسکری نے اس بیان کے ساتھ کہ آستان قدس رضوی اور قومی میڈیا آپسی تعاون کےساتھ ثقافت و میڈیا کے میدان میں بہت کچھ تبدیلی لا سکتے ہیں ،کہا: رضوی رضاکاروں کے ذریعہ اور مقام معظم رہبری کی مسلسل تاکیدات کے پیش نظر محرومین و غریبوں کی مدد کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کے کوششوں سے اس کا آغاز ہوا یہ بھی ان موضوعات میں سے ہے کہ جس کو میڈیا کے ذریعہ نشر کیا جاسکتا ہے اور اس طرح عوام کی خدمت وحمایت کو بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر عسکری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہ آستان قدس رضوی کا کردار دنیائے اسلام میں اتحاد کے لیے بہت سے مسائل کو حل کرسکتا ہے جیسے مساجد کی تقویت مسلمانوں کی سیاسی پارٹیوں اور اختلافی مسائل کو حل کر نے میں مدد اور اسی طرح ثقافتی و اجتماعی تبدیلیوں میں خصوصا یونیورسٹیوں میں آستان قدس بہت زیادہ موثر ہوسکتا ہے۔
آستان قدس رضوی کی سرگرمیوں کا محور علم و آگاہی کا پھیلاؤ
آستان قدس رضوی کے محترم متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے بھی اپنی تقریر میں آستان قدس رضوی اور قومی میڈیا کے برابر ی کے تعاون پر تاکید کی اور کہا: بارگاہ منور رضوی اور آستان قدس رضوی سے مربوط تمام ادارہ جات میں بہت زیادہ مفید مواقع موجود ہیں کہ جن کے ذریعہ ٹی وی کے لیے بہت سےپروگرام بنائے جاسکتے ہیں جیسے ثقافتی ، تبلیغی، علمی،تحقیقی، محرومیت کو ختم کرنے اور غربت کو مٹانے یا ہسپتال وغیرہ کی تعمرات جیسے اقدامات کیے جاسکتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ میڈیا کےذریعہ یہ خدمات عوام تک پہچائی جاسکتی ہیں کہ جو سب ہی کے لیے مفید ثابت ہونگی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام گفتگو و تبادل نظر اور تعامل و تعاون کے منشاء اور ایجاد کرنے والے تھے ،کہا:ہمارے پیش نظر میڈیا کے لیے جن آثار کو پیش کرنا ہے وہ صرف حرم مطہر رضوی ہی کے پروگرام نہیں ہیں اگر چہ خود حرم کے پروگراموں کو براہ راست نشر کرنا بہت زیادہ موثر ہے لیکن ہمارا مدنظر پوری دنیا میں علم و آگاہی کو نشر کرنا ہے۔ 
نظرات بینندگان
captcha