فرانس، چرچ میں راہباؤں اورپادری سمیت6 افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے حملہ آور ہلاک کردیے

IQNA

فرانس، چرچ میں راہباؤں اورپادری سمیت6 افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے حملہ آور ہلاک کردیے

14:36 - July 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501232
بین الاقوامی گروپ:شمالی فرانس کے ایک چرچ میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 راہباؤں اور ایک پادری سمیت نصف درجن کے قریب افراد کو یرغمال بنالیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ہلاک کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا ۔
فرانس، چرچ میں راہباؤں اورپادری سمیت6 افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے حملہ آور ہلاک کردیے
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان -غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی فرانس کے علاقے نورمینڈے میں موجود ایک چرچ میں چاقوؤں سے مسلح 2  افراد داخل ہوگئے اور چرچ میں موجود پادری  اور 2 راہباؤں سمیت  6 افراد کو یرغمال بنالیا۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے پاس چاقو  ہیں جبکہ واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی  اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا  جبکہ چرچ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بھی اقدامات شروع کردیے۔ پولیس نے تھوڑی دیر کی تگ و دو کے بعد دونوں مسلح افراد کو ہلاک کرکے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
بعض زرایع کا کہنا ہے کہ مغویوں میں بھی دو افراد مارے گیے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha