لبنانی علما کا اجتماع:آل‌سعود اور صهیونیوں میں کھلم کھلا رابطہ برقرار ہوچکا ہے

IQNA

لبنانی علما کا اجتماع:آل‌سعود اور صهیونیوں میں کھلم کھلا رابطہ برقرار ہوچکا ہے

8:30 - July 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3501236
بین الاقوامی گروپ: لبنانی علما نے اعلی سعودی وفد کے دورہ اسرائیل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں طرف میں تعلقات کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے

لبنانی علما کا اجتماع:آل‌سعود اور  صهیونیوں میں کھلم کھلا رابطہ برقرار ہوچکا ہے


ایکنا نیوز- شامی نیوز ایجنسی(سانا) کے مطابق لبنانی علما نے ایک اجتماع میں اعلی سعودی فوجی اہلکار «انور عشقی» کے وفد کے ہمراہ دورہ اسراییل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں طرف میں گہرے تعلقات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔


علما کا کہنا ہے کہ تینتیس روزہ حزب اللہ – صھیونی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر یہ دورہ صھیونیوں کی حمایت کے مترادف ہے

علما نے واضح کیا کہ فلسطین جلد یا بدیر واپس فلسطینوں کو ملے گا مگر بعض خاین عرب ممالک کی یہ غداری یاد رہے گی

لبنانی علما نے مزید کہا کہ اس وقت تکفیری-صھیونی سازش کے تحت دہشت گردی سے دنیا بھر میں بیگناہوں کا قتل عام جاری ہے۔


قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا : سعودی سٹریٹیجک سنٹر کے میجر انور عشقی نے تاجروں اور دانشوروں کے وفد کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ساتھ انکی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سفر شاهزاده محمد بن سلمان (ولیعهد) کے فرمان پر انجام دیا گیا ہے تاکہ

اسرائیل کے ایماء پر امریکہ بن سلمان را کو محمد بن‌نایف پر اولویت دے۔


3518004

نظرات بینندگان
captcha