
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوطن نیوز» کے مطابق سونے کے پانی سے لکھے گیے قرآنی نسخے کی تقریب رونمائی میں شہر کے اہم علمی اور ثقافتی شخصیات شریک تھیں۔
مینا شہر کے ادارہ ثقافت کے ڈائریکٹر«شعیب خلف»، ثقافتی سنٹر کے انچارج «خضیر البورسعیدی» مصر آرٹ گیلری کے سربراہ «رانیا علیوة»، ثقافتی کمپلیکس کے سربراہ «منیا» اور آرٹ گیلری کے بانی «فتحی ادریس» تقریب میں شریک تھے۔
قرآنی خطی نسخوں کی نمائش
تقریب کے ہمراہ قرآنی خطی نسخوں کی نمائش کا بھی آغاز ہوا جسمیں مصر کے باییس آرٹسٹوں کے فن پارے شامل ہیں
یونیورسٹی استاد احمد حلمی عبدالحلیم نے اس تقریب سے خطاب میں کہا : قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ ہے۔
انجمن خطاطی کے صدر خضیر البورسعیدی، نے خطاب میں نمایش کو سراہتے ہوئے کہا: خطاطی ایک معروف اسلامی اور عربی فن ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے مقابلے میں بھی یہ فن زندہ رہے گا
ادارہ ثقافت کے سربراہ شعیب خلف نے عربی زبان کو قرآنی زبان کے طور پر بہترین زبانوں میں سے قرار دیا۔
تقریب میں تمام آرٹسٹوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ تیسویں پارے کی سونے کے پانی سے خطاطی مینا ثقافتی مرکز کے تعاون
سے مکمل کی گئی ہے۔