ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نعمان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان عرف بچہ کا تعلق سیاسی جماعت ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزم عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق واردات کے وقت عمران صدیقی موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب کہ نعمان پیچھے بیٹھا تھا اور ریکی کے بعد نعمان نے امجد صابری پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان امجد صابری کے قتل کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔