پاکستان کے شیخوپورہ علاقہ میں 7 وہابی دہشت گرد ہلاک

IQNA

پاکستان کے شیخوپورہ علاقہ میں 7 وہابی دہشت گرد ہلاک

14:37 - July 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501261
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے شیخوپورہ علاقہ میں بھکھی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 7 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 وہابی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پاکستان کے شیخوپورہ علاقہ میں 7 وہابی دہشت گرد ہلاک
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے شیخوپورہ علاقہ میں بھکھی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 7 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 وہابی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ کے علاقے چک چار تھانہ بھکھی کے قریب کارروائی کر کے 7 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ وہابی دہشت گردوں کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام  کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف 5 پستول، بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وہابی دہشت گرد پہلے پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور اب وہ پاکستان کی ارضی سالمیت کے خلاف ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha