
ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه «العرب» کے مطابق وزارت اوقاف کے تعاون سے شیخ «عبدالله بنزید آلمحمود» اسلامی – ثقافتی مرکز میں منعقدہ قرآنی تربیتی کورس منعقد کیا گیا ہے جسمیں روس کے مختلف اسلامی مراکز کے قرآنی اساتذہ شرکت کررہے ہیں۔
مذکورہ کورس شیخ «جاسم بنمحمد بنثانی» قرآنی کمیٹی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
گذشتہ روز سے شروع کیا گیا کورس سات دن تک جاری رہے گا
کورس میں درست تجوید اور حفظ کے اصول سکھائے جائیں گے۔
شیخ «جاسم بنمحمد بنثانی» قرآنی کمیٹی کے سربراہ ناصر یوسف السلیطی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ کورس غیر عرب زبانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے منعقد کیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق کورس میں اصول تربیت ، قواعد، تجوید و تصحیح تلاوت ، شرح «القاعدة النورانیة»(قاعده نورانی) ـتعلیم قرائت و تجوید ،بچوں کو قرآنی سکھانے کے جدید طریقے اور قرآنی فھمی کے حوالے سے پروگرام شامل ہے۔