سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

IQNA

سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

14:15 - August 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501270
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ شہید
سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

ایکنا نیوز- اطلاعات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرواقع ڈگری کالج کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے رکشے پر فائرنگ کرکے 2 ہزارہ شیعہ مومنین کو ہلاک کردیا۔

 شہید  ہونے والے دونوں افراد مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرتے تھے جبکہ ان کی شناخت محمد علی اور غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل سریاب روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کے باہر کھڑے لیویز اہلکار کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ متعدد واقعات کے باوجود کویٹہ میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروایی کا نہ ہونا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

نظرات بینندگان
captcha