کویت کا چاند کون / قاری کا انتخاب

IQNA

کویت کا چاند کون / قاری کا انتخاب

7:00 - August 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501272
بین الاقوامی گروپ: کویت کے نامور قاری حمدی شلبی نے خوبصورت تلاوت کرکے «کویت کا چاند» قاری ہونے کا اعزازحاصل کیا

کویت کا چاند کون / قاری کا انتخاب


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق قرآنی کمیٹی «منبر القراء» کے تعاون سے مبارک الکبیرشہر کی مسجد«سید هاشم بهبهانی» میں قرآنی مقابلہ اختتام پذیر ہوا۔


قرآنی محفل میں مایہ ناز قاری «زید سلیمان» نے اعزازی تلاوت کا شرف حاصل کیا جسکے بعد

فائنل مرحلے میں پہنچنے والے قراء «علی شاه»، «محمد عنوس» اور «حمدی شلبی» نے مقابلے کے لیے تلاوت کیا جسمیں قاری حمدی شلبی نے خوبصورت تلاوت کرکے «کویت کا چاند» قاری ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔


قرآنی محفل میں بڑی تعداد میں کویتی شہری شریک تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے«سید هاشم بهبهانی» مسجد کے امام اور خطیب نے خطاب میں قرآنی پروگرام کو سراہا

قرآنی کمیٹی «منبر القراء» کے تعاون سے ہر مہینے میں ایک مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جسمیں ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو " کویت کا چاند " کا لقب دیا جاتا ہے۔

3519210

نظرات بینندگان
captcha