ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق جنوبی ایشا کے ایک ملک سے تعلق رکھنے والے ننھے قاری نے جب سورہ جمعہ کی آیت آٹھ
«قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ:
" جس موت سے تم بھاگتے ہو جلد تم سے ملاقات کرے گی اور اسکے بعد تمھارے دانا پروردگار کی جانب تمھِیں لوٹایا جایے گا اور جو تم کرتے رہے اس سے تمھیں آگاہ کیا جایے گا"
کی تلاوت کی تو بے اختیار روپڑے اور دیر تک مزید تلاوت نہ کرسکے، اس موقع پر سامعین بھی شدت غم سے متاثر نظر آئے۔
