
ایکنا نیوز- ایران سمیت مختلف ممالک میں جشن میلاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے اسلامی مرکز میں حضرت فاطمه معصومه(س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منایا گیا ۔
مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے جشن کا آغاز ہوا جسمیں منقبت خوانی کے علاوہ اسلامی مرکزکے ڈائریکٹر حجتالاسلام والمسلمین محسن حکیم الهی نے سیرت حضرت معصومہ پر خطاب کیا جبکہ معروف منقبت خواں رضا گچکار نے منقبت خوانی کی.
جرمنی کے اسلامی مرکز ہمبرگ کی ویب سایٹ کے مطابق حضرت فاطمه معصومه(س) کی ولادت کا جشن اس مرکز میں بھی منایا گیا ہے
جشن میلاد سے آیتالله رمضانی نے اس مناسبت سے خطاب کیا جبکہ شعراء نے بھی عقیدت کا اظھار کیا ۔