
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ جس نے انتخاباتی مہم میں مسلمانوں اور مہاجرت کو اپنے مہم کا حصہ بنا رکھا ہے نے پورٹ لینڈ میں ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ
: «ہم دہشت گرد ممالک سے افراد کو امریکہ آنے کی اجازت دیتے ہیں حالانکہ انکو روکنا چاہیے کیونکہ ہم انہیں درست طور پر نہیں جانتے ہیں».
ڈّونالڈ کا کہنا ہے کہ: «ہم بلکل نہیں جانتے کہ یہ کون لوگ ہیں شاید یہ خطرناک ترین لوگ ہو».
ٹرامپ نے کہا کہ یہ داعش اور ان جسیے دہشت گرد ہوسکتے ہیں جو امریکہ آجارہے ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار نے مختلف اسلامی ممالک جسیے افغانستان، عراق، مراکش، پاکستان، سومالیہ، شام، ازبکستان اور یمن کا نام لیا ۔
انکا کہنا تھا کہ انکے بہت سے لوگ بم اور ہتھیار رکھنے کے جرم میں گرفتار ہوچکے ہیں اور بلاشہ: «ہمارا کچھ جانوروں کے ساتھ پالا پڑا ہے».
ٹرمپ مسلمان پناہ گزینوں کو روکنے کا خواہ ہے اور اس حوالے سے ہیلری کلنٹن کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔